وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی مذمت کی

It's administrative measure; it can just contain situation and doesn't address real problem: #Jammu and #Kashmir CM on #NIA investigations

سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترال میں کئے گئے وحشیانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے جس میں 2 عام شہری جان بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں آر اینڈ بی محکمہ کے ایس ای اور ایگزیکٹو انجنیئر شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب ایک ریاستی وزیر اس علاقہ میںترقیاتی ضروریات کا جائیزہ لینے گئے تھے جو دہائیوں تک نظر انداز ہوا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلی تین دہائیوں سے ریاست کو تشدد کے ایک گھناؤنے جال نے گھیر رکھا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خون خرابے کو بند کیا جائے تا کہ لوگوں کو راحت کی سانس نصیب ہوسکے۔محبوبہ مفتی نے جانبحق ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی۔