اننت ناگ مےں پولےس پارٹی پر حملہ،اہلکار و خاتون زخمی

ہلال شاہ
اننت ناگ // اننت ناگ قصبہ میں میں پیر کے روز اس روز خوف ودہشت کی لہردوڑ گئی جب جنگجوو¿ں نے بس اسٹینڈ میں تعینات ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار غلام حسن گنائی ساکن گنڈ کنگن پیلٹ نمبر 405 اور ایک خاتون زخمی ہوگئے ۔ حملہ کے نتیجے میں قصبے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کا رخ کرنے لگے ۔ عینی شاہدین کے مطابق اکثر دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں نے اپنا مال و اسباب وہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا شروع کیا جبکہ کئی چھاپڑیوں پر موجود میوہ جات سڑکوں پر بکھرے نظر آئے۔حملے کے بعد فورسزاور پولیس کے کئی سینئر افسران وہاں پہنچ گئے۔ پولیس اور فورسز اہلکاروں نے آس پاس کے علاقوںکی تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔اس صورتحال کی وجہ سے اننت ناگ ا ور اسکے مضافاتی علاقوں میں دوپہرتک کاروباری اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق جنگجوﺅں کے حملے میں دو اہلکار وں کو گولیاں لگی ہیں تاہم پولیس نے اس واقعے میں ایک اہلکار اور شہر ی کے کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ دونوں کو علاج ومعا لجہ کےلئے سرےنگرمنتقل کےا گےا۔حملے کی فوری طور پر کسی جنگجو تنظیم نے ذمہ داری قبول نہےں کی۔