طارق نجار 45برس کی نوکری کے بعد محکمہ بجلی سے سبکدوش

ماجد ملک
بھدرواہ // طارق نجار ٹیک نیشن فسٹ محکمہ بجلی 45برس کی نوکری کے بعد محکمہ سے سبکدوش ہوئے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ بجلی بھدرواہ کے تمام ملازمین نے ان کے لئے ایک الوادعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں بھاری تعداد میں نہ صرف ملازمین بلکہ مقامی لوگ بھی شامل ہوئے ۔ طارق نجار کو محکمہ بجلی اور بھدرواہ میں طارق شان کے نام سے جاناجاتا ہے اور انہوں نے محکمہ بجلی میں بطورے ملازم خدمت خلق کی ۔ جب بھی کبھی بجلی کی سپلائی کو لے کر مسئلہ ہوا کرتا تھا طارق نجار رات کو ہی گھر سے نکل پڑتے تھے اور تب تک واپس گھر نہیں آتے تھے جب تک نہ مسئلہ حل کیا جاتا ۔ طارق نجار ماہ رمضان اور عید کے دن بھی صارفین کی سہولیت کے لئے اپنی خدمات نجام دیا کرتے تھے اس لئے وہ عوام میں مشہور ہیں اور ان کو محکمہ میں بھی عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔محکمہ بجلی کے آفیسران اور ملازمین نے ان کو پرنم آنکھوں سے الودع کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وہی بجلی دفتر میں تقریب کے بعد ایک الودعی ریلی منعقد کی گئی جو بھدرواہ کے مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے طارق نجار کے گھر پاسری محلہ میں اختتام پذیر ہوئی جہاں ان کے رشتے داروں ، دوستوں ، گھر والوں اور محلے داروں نے والہانہ استقبال کیا اور ان کو پھولوں کی مالائےں پہنائےں ۔ اس موقع پر جاوید آزاد ، ریاض نجار ، ساہر احمد ، پرویز شیخ ، زرگام مغل ، ماجد قاضی ،عبدل کبیر ملک ، ساجد ملک ،گوپا مغل ، بشیر نجار ، عبدل لطیف ، عارف حسین ، سلیم ٹاک ، عمران طارق نجار وغیرہ موجود تھے ۔