اسمبلی کا خصوصی اجلاس: سپیکر نے کل جماعتی میٹنگ کی صدارت کی

سرینگر// ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے 17جون2017ءکو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے سلسلے میں آج مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر وزیر مال عبدالرحمان ویری ، دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی بھی موجود تھے۔سپیکر نے قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو بلاخلل جاری رکھنا اور احسن طریقے پر انجام تک پہنچانا قانون سازیہ کے ہر ممکن کی ذمہ داری ہے۔ممبران کا تعاون طلب کرتے ہوئے سپیکر نے یقین دلایا کہ ہر ایک ممبر کو اپنے خیالا ت ظاہر کرنے کا موقعہ دیا جائے گا۔عبدالرحمان ویری نے حکومت کا نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نئے قانون کو لاگو کرنے کے لئے ایوان کے ممبران سے قیمتی آرا¿ کی توق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ایک ممبر کی تجویز کا خیر مقدم کرے گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی نے کہا کہ کوئی بھی فرد ادارے سے بالا تر نہیں ہے اور ہمیں جمہوریت کے اقدار کو تحفظ کرنا چاہئے۔اجلاس کے تعلق سے ممبران نے بھی اپنی تجاویز اور اپنے خدشات سپیکر کے نوٹس میں لائے ۔میٹنگ میں نیشنل کانفرنس علی محمد ساگر اورمیاں الطاف احمد ،کانگریس کے وقار رسول وانی اور اعجاز احمد خان کے علااوہ پی ڈی ایف کے حکیم محمد یاسین ، پی ڈی پی کے محمد یوسف بٹ اور بی جے پی کے راجیش گپتا موجود تھے۔سرینگر// ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے 17جون2017ءکو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے سلسلے میں آج مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر وزیر مال عبدالرحمان ویری ، دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی بھی موجود تھے۔سپیکر نے قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو بلاخلل جاری رکھنا اور احسن طریقے پر انجام تک پہنچانا قانون سازیہ کے ہر ممکن کی ذمہ داری ہے۔ممبران کا تعاون طلب کرتے ہوئے سپیکر نے یقین دلایا کہ ہر ایک ممبر کو اپنے خیالا ت ظاہر کرنے کا موقعہ دیا جائے گا۔عبدالرحمان ویری نے حکومت کا نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نئے قانون کو لاگو کرنے کے لئے ایوان کے ممبران سے قیمتی آرا¿ کی توق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ایک ممبر کی تجویز کا خیر مقدم کرے گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی نے کہا کہ کوئی بھی فرد ادارے سے بالا تر نہیں ہے اور ہمیں جمہوریت کے اقدار کو تحفظ کرنا چاہئے۔اجلاس کے تعلق سے ممبران نے بھی اپنی تجاویز اور اپنے خدشات سپیکر کے نوٹس میں لائے ۔میٹنگ میں نیشنل کانفرنس علی محمد ساگر اورمیاں الطاف احمد ،کانگریس کے وقار رسول وانی اور اعجاز احمد خان کے علااوہ پی ڈی ایف کے حکیم محمد یاسین ، پی ڈی پی کے محمد یوسف بٹ اور بی جے پی کے راجیش گپتا موجود تھے۔