ہماچل پردیش میں سڑک حادثہ میں 10 لوگوں کی موت

یو این آئی
شملہ// ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میںجمعرات کو ایک بس گہری کھائی میں گرجانے سے کم سے کم10 افراد کی موت ہوگئی اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے ۔کانگڑہ کے ایس پی سنجیو گاندھی نے یو این آئی کو بتایا کہ تیرتھ یاتریوں سے بھری بس مشہور ہندو مندر جوالامکھی کی طرف جارہی تھی کہ اچانک دھلپارا شہر کے نزدیک بس پھسل کر گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثہ میں ۱۰ لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔زخمیوں کو دیہرا اور ٹانڈا کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔