پھرانسانیت کاخون کرڈالا!

سرینگرمشترکہ مزاحمتی قیادت نے ”تازہ شہری ہلاکتوں کیخلاف 10اور11اپریل کیلئے ہڑتال “کال دیتے ہوئے الزام لگایاکہ طاقت کابے تحاشہ استعمال کرنے والوں نے پھرانسانیت کاخون کرڈالا۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک نے مشترکہ بیان میں واضح کیاکہ کشمیری قوم اورقیادت جمہوریت یاجمہوری عمل کیخلاف نہیں لیکن جس عمل سے اقوام عالم کوبھارت گمراہ کرتارہاہے ،اُسی آزمودہ تخریبی عمل کوناکام بنانے اورایک مرتبہ پھربے نقاب کرنے کیلئے نامنہادالیکشن کابائیکاٹ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوری حقوق میں لوگوں کویہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ الیکشن کابائیکاٹ کرکے اپنااحتجاج پُرامن طوراورجمہوری اندازمیں درج کرائیں ۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہاکہ وسطی کشمیرکے لوگوں نے اسی جمہوری اندازمیں اپنایہ مطالبہ پھراُجاگرکیاکہ وہ کوئی الیکشن نہیں بلکہ اُس حق یعنی حق خودارادیت کے استعمال کی مانگ کرتے ہیں ،جس کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1948میں منظورکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم کابارباربھارتی آئین کے تحت کرائے جانے والے انتخابات کابائیکاٹ کرنااقوام عالم کیلئے چشم کشاہے۔انہوں نے الیکشن عمل سے دوررہنے پرعوام کی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ کشمیری قوم نے پھرعالمی برادری تک اپنایہ پیغام پہنچادیاکہ ہمیں کسی الیکشن کی نہیں بلکہ حق خودارادیت کی طلب ہے۔حریت کانفرنس(ع)کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے اتوارکوہوئی تازہ شہری ہلاکتوں کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے 10اور11اپریل کیلئے دی گئی ہڑتال کال کی تصدیق کرتے ہوئے کے این ایس کوبتایاکہ انتخابی عمل کی آڑمیں ضلع بڈگام اوروسطی کشمیرکے دیگرعلاقوں میں پولیس ،فورسزاورفوج نے جس اندازمیں طاقت کابے تحاشہ استعمال کیا،وہ یہ ثابت کرتاہے کہ کشمیرمیں کوئی جمہوریت نہیں بلکہ یہ ایک پولیس اسٹیٹ ہے ،جہاں کشمیری قوم کودبانے اوراُنکی مبنی برحق جدوجہدکوکچلنے کیلئے فوج اورفورسزکومکمل چھوٹ دی گئی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اتوارکوجاں بحق کئے گئے معصوم شہریوں کی یادمیں اورریاستی دہشت گردی کیخلاف 10اور11اپریل کوہمہ گیرہڑتال کی جائے ۔اُدھرحریت کانفرنس(گ) کے ترجمان ایازاکبرنے کے این ایس کوفون پربتایاکہ پھرایک مرتبہ جمہوریت کاخودبھارت نے ہی خون کردیا۔انہوں نے کہاکہ ووٹ ڈالنے پرعوام کومجبورکرنے کیلئے دھونس دباﺅکی پالیسی نے ایک مرتبہ پھربھارت کودنیابھرمیں بے نقاب کیاہے ۔ایازاکبر کاکہناتھاکہ الیکشن کی آڑمیں جوخون کی ہولی کھیلی گئی ،وہ یہ ثابت کرتی ہے کہ بھارت کاجموں وکشمیرمیں اُٹھایاجانے والاکوئی اقدام اصل میں کشمیریوں کودبانے اورکچلنے کیلئے ہوتاہے۔حریت(گ) ترجمان نے تازہ شہری ہلاکتوں کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے 10اور11اپریل کیلئے دی گئی ہڑتال کال کوکامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اب کشمیری عوام کے پاس ہڑتال ہی ایساواحدجمہوری ذریعہ رہاہے ،جسکے تحت وہ کشت وخون اورغیرجمہوری وانسان کش اقدامات کیخلاف اپناصدائے احتجاج بلندکرسکتے ہیں ۔