دفعہ35-Aریاستی عوام کے محفوظ مستقبل کا ضامن

دفعہ35-Aریاستی عوام کے محفوظ مستقبل کا ضامن
خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑخانی حقِ ملکیت ختم کرنے کی گھناو¿نی سازش
سول سوسائٹی کشمیر کی رابطہ کمیٹی کے ممبران کی جموں میں سیاسی وسماجی لیڈران سے ملاقاتیں
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//دفعہ 35-A کے تحت جموں و کشمیر کے لوگوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ کرنے کی خاطر حال ہی میںسرینگر میں سول سوسائٹی کی طرف سے نامزد رابطہ کمیٹی کا5رکنی وفد نے جموں میں متعدد سیاسی، سماجی تنظیموں اور لیڈران سے ملاقاتیں کیں۔14 اکتوبر 2017ءکورابطہ کمیٹی کے ممبران ایڈوکیٹ غلام نبی شاہین ایڈوکیٹ میر جاوید ،مظفر شاہ سنیئر نائب صدر اے۔این۔سی ، مفتی ناصرالاسلام اور سردار جگموہن سنگھ رینہ جموں پہنچے تھے جہاں پر انہوں نے انفرادی و اجتماعی ملاقاتیں کر کے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن بارے اپنا موقف رکھااور یہاں کے لوگوں کا نقطہ نظر جانا۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی ممبران نے گل چین سنگھ چاڑک، مہاسبھا، گاو¿ رکشھا کے صدر، جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں کے وفد کے علاوہ آئی ڈی کھجوریہ، محمد اسلم، نریندر کمار، شجا ظفر، سردار گیان سنگھ، راج کمار شرما اور تریپات سنگھ کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق بار صدر بی ایس سلاتھیہ کے علاوہ باقی بیشتر لیڈران نے اس موضوع پر بحث کرنے کی بات کی اور یہ کہاکہ خصوصی پوزیشن سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہئے۔ پیر کے ر وز رابطہ کمیٹی کے ممبران نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے کئے سوالات کے جواب بھی دیئے۔انہوں نے بتایاکہ انہوں نے صوبہ جموں کے لوگوں کو دفعہ 35-A کے بارے میں سازشی ہتھکنڈوں کو اچھے انداز میں سمجھا نے کی کوشش کی جس میں وہ کافی حد تک کامیاب رہے۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ 35-A کی برقراری ریاست کے تینوں خطوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ خصوصی پوزیشن جموں وکشمیر کے سبھی خطوں کے لوگوں کے وسیع ترمفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ خ±دا نخواستہ اگر دفعہ35-A پر کاری ضرب لگائی گئی تو سب سے پہلے جموں کے لاکھوں شہریوں کے شہری حقوق کا نہ صرف خاتمہ ہو گا بلکہ منصوبہ بند سازش کے تحت بیداری اور بے رحمی کے ساتھ ریاست کے لوگوں کا انخلا ءبھی عمل میں لایا جائے گا اور جموںکے لوگوں کی سرزمین جموں کے لوگوں کی نہیں رہے گی ۔اسی طرح کشمیر اور لداخ کے لوگوں کا وطن غیروں کا وطن بن کے رہے گا۔ 35-A کو آئین سے خارج کرنے کے پیچھے پوری ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ب±نیادی حقوق اور حقِ ملکیت ختم کرنے کی ایک گھناونی سازش کا رفر ما ہے ۔اگر ریاستی عوام اس یلغار کے خلاف بیدار نہ ہو جائیں تو ج±رم ضعیفی کی صورت میں مرگ مفاجات ریاستی عوام کا مقدر بن کر رہ جائے گی۔انٹرنیشنلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اندرجیت کھجوریہ نے اڑان کو بتایاکہ انہوں نے دوران ملاقات یہ موقف رکھا کہ اس وقت ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کی عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ دفعہ35-Aکے خلاف اُٹھ رہی آوازوں کے خلاف صف ِ آر ہوجائیں اور جموں ، کشمیر لداخ خطہ کی یکجہتی، وحدانیت اور یکجہتی وسالمیت کو یقینی بنائیں۔