تازہ ترین خبر
Home / کھیل میدان / انڈیا پاکستان میچز میں وہ لمحات جب کھلاڑیوں کو غصہ آیا

انڈیا پاکستان میچز میں وہ لمحات جب کھلاڑیوں کو غصہ آیا

انڈیا اورپاکستان کے درمیان کرکٹ کا مقابلہ ہو تو فینز کا جوش و خروش بھی آسمان چھونے لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میچ میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تو نظر آتا ہی ہے، ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک خاص قسم کی تلخی بھی نظر آتی ہے۔

ان دنوں اگرچہ کرکٹ کی یہ ‘دشمنی’ کم نظر آ رہی ہیں لیکن دورانِ کھیل دونوں جانب کے کھلاڑی اضافی دباؤ میں رہتے ہیں اور یہ کشیدگی جب عروج پر پہنچتی ہے تو بات آپا کھونے تک آ پہنچتی ہے۔ ماضی میں ایسا کئی بار ہو چکا ہے۔

انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر اتوار کو آمنے سامنے ہیں۔

دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ کے میدان میں رسہ کشی رہی ہے جس کا جواب کئی دفعہ بیٹ یا گیند سے دیا گیا ہے اور بعض مواقع پر بات کرکٹ سے آگے نکل گئی ہے۔

Loading...