ایم ایل اے آر ایس پورہ گگن بھگت پریونیورسٹی سے طالبہ کواغوا کر نے کا الزام

…. ”میں نے عمر بھر فوج میں بطور سپاہی ملک کی آن بان شان کے لئے نوکری کی، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ، میرا بیٹا بھی فوج میں ہے جوکہ کشمیر کے اندرمشکل ترین حالات میں ڈیوٹی کر رہاہے ، مجھے ناز تھاکہ میں اور میرا بیٹا ملک کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں کیا پتہ تھاکہ بی جے پی جوکہ ملک کی دیش بھگت ہونے کا کھوکھلا دعویٰ کرتی ہے، سے تعلق رکھنے والا ایم ایل اے ہمارے گھر کی عزت پر ہاتھ ڈالے گا ، اُس کی کرتوت سے ہمارا سر شرم سے جھکے گا، میری پوتی کیساتھ فحاش تصاویر کھینچ کر ایم ایل اے سوشل میڈیا پر وائر ل کر رہاہے“….مغویہ کا دادا

ایم ایل اے آر ایس پورہ گگن بھگت پریونیورسٹی سے طالبہ کواغوا کر نے کا الزام
مغویہ کے اہل خانہ کا بی جے پی دفتر کے باہر احتجاج ، انصاف کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر فحاش تصاویر وائر ل کرنے سے پورے گاو¿ں کا سر شرم سے جھکا ہے،اگر دونوں کو حراست میں نہ لیاگیا تو میں خود کشی کرو¿ں گا:گوری شنکر
الطاف حسین جنجوعہ

جموں//وزیر اعظم نریندر مودی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ’بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿‘کا نعرہ دیا ہے لیکن عملی طوراسی جماعت سے وابستہ اراکین قانون سازیہ اس نعرہ کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ایسا ہی ایک رکن اسمبلی کا تعلق ضلع سانبہ کے آر ایس پورہ سے ہے ، جس نے مبینہ طور ایک فوجی اہلکار کی بیٹی کو ورغلاپھسلاکر اپنے جھال میں نہ صرف پھنسا لیا ہے بلکہ لڑکی کے گھروالوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے۔ روزانہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور فحاش تصاویر کھینچ کر انہیں سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ وائرل کیاجارہاہے۔لڑکی کے اہل خانہ نے اس حوالہ سے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے کئے۔ متعلقہ پولیس تھانہ سے لیکر سول وپولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام تک رجوع کیامگر کوئی بھی رکن اسمبلی آر ایس پورہ ڈاکٹرگگن بھگت کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔لڑکی کے وادا جوکہ ریٹائرڈفوجی ہیں، نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایم ایل اے گگن بھگت اور اس کی پوتی کو گرفتار کر کے پولیس ریمانڈ پر نہ لیاگیا تو وہ خود کشی کر لیں گے کیونکہ لوگوں کے طعنے سن سن کر اور روزانہ پوتی کی دریندہ صفت ایم ایل اے کے ساتھ فحاش تصاویر دیکھ دیکھ کر وہ گھٹ گھٹ کر مر رہے ہیں اور ان کا سرشرم سے جھکا ہے۔جمعرات یعنی 12جولائی کے روز لڑکی کے اہل خانہ نے رشتہ داروں کے ہمراہ دادا گوری شنکر کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر واقع تریکوٹہ نگر جموں میں پارٹی کی انضباطی کمیٹی کے سامنے سارے ثبوت پیش کئے اور پوری روداد سنائی، اس کے بعد پارٹی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین جس میں خواتین، بزرگ شامل تھے نے بھارتیہ جنتا پارٹی قیادت کے خلاف نعرہ بازی کی اور خواتین کی عزت وعظمت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا۔گوری شنکر نے روتے ہوئے کہاکہ ”میں عمر بھر ایک فوجی سپاہی کے طور ملک کی آن بان شان کے لئے نوکری کی، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ، میرا بیٹا بھی فوج میں ہے جوکہ کشمیر کے اندرمشکل ترین حالات میں ڈیوٹی کر رہاہے ، مجھے ناز تھاکہ میں اور میرا بیٹا ملک کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں کیا پتہ تھاکہ بی جے پی جوکہ ملک کی دیش بھگت ہونے کا کھوکھلا دعویٰ کرتی ہے، سے تعلق رکھنے والا ایم ایل اے ہمارے گھر کی عزت پر ہاتھ ڈالے گا“۔آر ایس پورہ کے گاو¿ں کیلانہ کے شہری گوری شنکر نے بتایاکہ ”میری پوتی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی، ایم ایل اے ڈاکٹر گگن بھگت نے اس کا داخلہ دیش بھگت یونیورسٹی پنجاب میں کرانے میں مدد کی اور وہاں پر میری پوتی بیچلر آف آیورویدیک میڈیسن اینڈ سرجری(BAMS) کورس کے سال اول کی طالبہ تھی، جس کے لئے ہم نے 3.5لاکھ روپے فیس بھری اور اس کورس کا کل خرچہ17لاکھ روپے آناتھا، میں خوش تھاکہ میری پوتی ڈاکٹر بننے گی لیکن افسوس کہ ایم ایل اے گگن بھگت اُس کو ورغلاپھسلا کر یونیورسٹی کے ہوسٹل سے لے گیا“۔گوری شنکر کے مطابق8مارچ2018کو رات2بجے گگن بھگت نے اپنے سپاہی کی مدد سے لڑکی کو ہوسٹل سے اغوا کیا جس میں وہاں کی یونی ورسٹی انتظامیہ بھی ملی ہوئی ہے، اس کے بعد سے آج تک لڑکی ایم ایل اے کے ساتھ ہے،ہم نے متعلقہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی، پریس کلب جموں کے باہر بھی دھرنا دیا مگر کوئی کارروائی نہیں ہورہی،ایم ایل اے نے پولیس اور کورٹ بھی خرید رکھے ہیں، کہاں جائیں ہم انصاف کے لئے ، ایم ایل اے کہتا ہے کہ جتنے پیسے آپ کے پاس ہیں، وہ آپ کو فون کرنے میں ہی خرچ ہوجائیں گے، آپ میرا کچھ بگاڑ نہیں سکوگے“۔گوری شنکر نے تھیلے سے ایم ایل اے گگن بھگت کے ساتھ اپنی پوتی کے قابل اعتراض اور فحاش تصاویر کو دکھاتے ہوئے کہا”یہ حالت ہے، روزانہ ایسی فوٹو لیکر سوشل میڈیا پر چڑھائی جارہی ہیں، روزانہ گاو¿ں کے لوگ میرے پاس آکر مجھے یہ فوٹو دکھارہے ہیں، میرا سر شرم سے جھک گیاہے، پورے گاو¿ں میں میری تھوں تھوں ہورہی ہے، میری پوتی کو نشہ دیکر اس کو اپنے حق میں ایم ایل اے نے کیا ہے“۔انہوں نے الزام لگایاکہ ایم ایل اے ڈاکٹر گگن بھگت بہت بڑا ڈرگ اسمگلر ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔انہوں نے ریاستی گورنر این این ووہراہ، ان کے مشیروں سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ”گورنر موصوف انصاف پسند ہیں، مجھے اُمید ہے وہ کچھ کارروائی کریں گے، مجھے ہرجگہ سے مایوسی ہوئی ہے، کیا ہم غریبوں کو جینے کا حق نہیں، میں چاہتا ہوں کہ ایم ایل اے کے خلاف کارروائی ہوتاکہ پھر سے کوئی سیاستدان غریب لوگوں کی ماو¿ں بہنوں کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت نہ کرے‘، اگر میرے ساتھ انصاف نہ ہوا تو میں خود کشی کر لوں گا کیونکہ زلت کی زندگی نہیں جی سکتا‘۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس لڑکی کو کبھی گھر آنے نہیں دیں گے لیکن چاہتے ہیں کہ جس طرح رام رحیم گرمیت اور ہنی پریت سنگھ کے خلاف کارروائی کی گئی، اُسی طرح ان دونوں کو پولیس ریمانڈ پر لیاجائے ، رام رحیم اور ہنی پریت تو چھپ کر منہ کالا کر رہے تھے لیکن یہ سب کچھ کھلے عام سوشل میڈیاپر وائرل کیاجارہاہے جس سے میں ، میرے گھر والے اور گاو¿ں کے لوگ گھٹ گھٹ کر مر رہے ہیں“۔ یاد رہے کہ 25جون2018کوبھی لوگوں نے پریس کلب جموں کے باہر بچی کو اغوا کرنے کے خلاف احتجاج کیاتھا، اس احتجاج میں لڑکی کے والد جوکہ فوج سے گھر چھٹی پر آئے تھے، بھی شامل تھے۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایم ایل اے کے خلاف کارروائی اور لڑکی کی بازیابی کا مطالبہ کیاتھا۔ افراد خانہ نے پریس کانفرنس بھی کی تھی، ان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی گگن بھگت نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ تھاکہ یہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ اُسی روز لڑکی نے جموں میں ایک ہوٹل کے اندر پریس کانفرنس کی جس میں اس نے اُلٹا اپنے ہی گھروالوں پر مارنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے کہاتھاکہ اس کی مرضی کے خلاف گھر والے شادی کرانا چاہتے ہیں۔ اس نے یہ کہاتھاکہ اسے اغوانہیں کیاگیا، ایم ایل اے آر ایس پورہ گگن بھگت اچھے شخص ہیں، لیکن لڑکی کے چہرے کے اثرات سے اس وقت واضح یہ بات جھلک رہی تھی کہ زور وزبردستی ، دھونس ودباو¿ میں اس سے یہ کانفرنس کرائی گئی ہے تاکہ ایم ایل اے پر لگائے جارہے الزامات کا دفاع کیاجاسکے۔ بی جے پی ایم ایل اے پر ہورہی ہرسوتھو تھوں کے بعد 4جولائی 2018کوبھارتیہ جنتا پارٹی کی انضباطی کمیٹی جس کے چیئرمین سنیئر وکیل سنیل سیٹھی ہیں ، نے ایم ایل اے کو نوٹس جاری کیاتھاکہ وہ اپنے اوپر لگے الزامات کے دفاع میںتمام ثبوتوں کے ساتھ12جولائی 2018کو پارٹی صدر دفتر میں کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔اس حوالہ سے سنیل سیٹھی نے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاتھاکہ ایم ایل اے آر ایس پورہ ڈاکٹر گگن بھگت پر لگائے جارہے الزامات سے پارٹی کی شبہہ پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ کمیٹی نے لڑکی کے اہل خانہ اور عوام سے بھی ا س ضمن میں انضباطی کمیٹی کے سامنے ثبوت پیش کرنے کو کہاتھا، اسی ضمن میں لڑکی کے دادا گوری شنکر گاو¿ں والوں کو لیکر معہ ثبوت پارٹی صدر دفتر پہنچے تھے۔