بی جے پی کاکوئی دروازہ نہیں، کھلا چھت ہے،کہیں سے کوئی بھی آسکتا ہے

ہم کسی کا گھر توڑنا نہیں چاہتے ، ہمار امقصد جوڑنا ہے:راویند رینہ
پارٹی بنیادی ایجنڈہ سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی
بی جے پی کاکوئی دروازہ نہیں، کھلا چھت ہے،کہیں سے کوئی بھی آسکتا ہے
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر راویندر رینہ نے پی ڈی پی کے متعدد اراکین اسمبلی کے باغی ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی کا گھرتوڑنا نہیں چاہتے اور نہ ایسا کرنے سے انہیں خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ سنگھ سے وابستہ ہیں، جن کا کام سماج کوجوڑنا ہے۔ راویندر رینہ نے کہاکہ ان کا مقصد پاکستان کو توڑنا ہے جوکہ کشمیریوں، مسلمانوں، اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے۔موصوف پارٹی صدر دفتر تریکوٹہ نگر میں شیامہ پرساد مکھرجی کے یوم ِ پیدائش پر منعقدہ تقریب میں عاشیے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ حکومت سازی کے امکانات متعلق پوچھے جانے پر راویندر رینہ نے مسکراتے ہوئے بات کو گما پھیرا کر پیش کیا اور کہاکہ سرکاریں بنتیں ہیں، ٹوٹتی ہیں، سرکاریں آئیں گیں، سرکاریں جائیں گیں، کوئی اودھر سے آئے گا، کوئی ادھر سے جائے گا، مگر آپ کو اس بارے پریشانی نہیں ہونی چاہئے ہمارے لیئے ملکی مفاد زیادہ عزیز ہیں، اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا“۔پی ڈی پی اراکین اسمبلی کے پارٹی قیادت کے خلاف باغی ہونے اور پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون کی نئی دہلی میں سرگرمیاںاور حکومت سازی کی درپردہ کوششوں کے پس منظر میں جب یہ پوچھاگیاکہ کیا بھاجپا نے حکومت سازی کے دروازے کھلے رکھے ہیں تو راویندر رینہ نے کہاکہ ”بی جے پی کے دروازے ہیں ہی نہیں، ہم کھلے چھت کے نیچے ہیں، جہاں کوئی بھی، کہیں سے بھی آسکتاہے“۔بھاجپا ریاستی صدر راویندر رینہ نے شوپیاں میں پولیس اہلکار جاوید ڈار کے اغوا اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہ پاکستانی دریندگی، پاکستانی غداروں اور حیوانوں کی کالی کرتوت ہے، انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پولیس اہلکار جوکہ بازار میں اپنی مریض ماں کے لئے دوائی لینے گیاتھا، کو اغوا کر کے مار دیاگیا۔ راویندر رینہ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کشمیریوں، مسلمانوں، اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے، اب کشمیر کے اندر بھی پاکستان پر تھوتھو ہورہی ہے، جس وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، اور اسے ڈر ہے کہ نوجوان ہندوستان کے ساتھ مین اسٹریم میں شامل نہ ہوجائیں، اس لئے ایسے چن چن کر کشمیر کے اندر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو مارا جارہاہے جوکہ جنگجوو¿ں کے خلاف صف آرا ءتھے جن میں لیفٹیننٹ عمر فیاض، فیروز ڈار، رمضان پرے، محمد ایوب پنڈت، اورنگ زیب، عبدالرشید اور اب جاوید ڈار شامل ہیں جنہیں بقول راویند رینہ شہید کر دیاگیا۔اس سے پہلے شامہ پرساد مکھرجی کے جنم دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بولتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر راویندر رینہ نے کہاکہ بی جے پی آج اپنے مشن پر قائم ہے، یہی وجہ ہے کہ اقتدار چھوڑا کیونکہ تین برس مکمل ہونے کے بعد ہمیں یہ لگا کہ حکومت کا حصہ ہوکر ہم وہ کام نہیں کر پارہے جس کے لئے حکومت بنائی تھی، بی جے پی کے لئے ملک معنی رکھتا ہے ، اقتدار نہیں، ہم پارٹی کے بنیادی ایجنڈہ یعنی ’ایک ودھان، ایک نشان اور ایک پردھان‘سے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔