جموں میں شدت کی گرمی، پارہ43.5ڈگری تک پہنچا

جموں میں شدت کی گرمی، پارہ43.5ڈگری تک پہنچا
دن کوگرم لہوسے باہر نکلنا محال، آج سے سکولوں میں گرمائی تعطیلات شروع
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//سرمائی راجدھانی جموں اور دیگر میدانی علاقہ جات میںپچھلے چند روز سے شدت کی گرمی ہے۔ درجہ حرارت میں معمول سے 3.4ڈگری سیلیس زیادہ چل رہاہے جس سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔اتوار کو دن بارہ بجے سے تین بجے تک سڑکیں سنسان نظر آئیں جبکہ بازار بھی ویرا ن رہے۔ دن کے وقت لوگ بہت ہی کم باہر نکل رہے ہیں۔ شدت کی گرمی کے پیش نظر پیر یعنی28مئی2018سے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیاگیاہے۔گرمائی تعطیلات4جون سے 16جولائی تک ہونی تھیں تھیں لیکن گرمی کی شدت کی وجہ سے انہیں 28مئی سے 23جولائی 2018تک کیاگیاہے۔دن کے وقت لو بھی چل رہی ہے جس سے باہر نکلنا مزید دشوار ہوگیا ہے۔ شہر جموں میں رنبیر نہر ودیگر نہرو¿ں میں لوگوں، نوجوان، بچوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا جوکہ گرمی سے بچنے کے لئے نہرو¿ں میں ڈبکی لگاتے نظر آئے۔گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ اتوار کو دن 12بارے پارہ43.5ڈگری سیلیس تک پہنچ گیاتھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی طور جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5ڈگری سیلیس ریکھارڈ کیاگیا، ہوان میں نمی کا تناسب 17رہا۔ ادھر بانہال میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30.2، بٹوت میں29.4، کٹرہ میں39.5اور بھدرواہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28.4ڈگری سیلیس رہا۔ جموں میں دن کا کم سے کم درجہ حرارت28.9ڈگری سیلیس رہا۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جموں میں 28مئی بروز پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43.ڈگری سیلیس کے پاس رہے گا، آسمان صاف رہے گا۔وہیں کشمیر میں کئی جگہوں پر آسمان پربادل دیکھے جاسکتے ہیںاور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28اور کم سے کم10ڈگری سیلیس کے بیچ رہنے کا امکان ہے۔جموں میں ڈاکٹروں نے صلاح دی ہے کہ دن کے وقت باہر نکلنے سے اجتناب برتیں۔موٹرسائیکل اور اسکوٹر چلانے والے کپڑے سے منہ ڈھانپ رکھیں۔ چھاتے کا استعمال کریں، چھوٹے بچوں کو ننگے سر یا ہلکے کپڑے پہنا کر دھوپ میں نہ لیں، چمڑی جلنے کا خطرہ ہے۔