ضلع بڈگام میںپی ڈی پی کا جلسہ منعقد برصغیر میں امن کی خاطر ہند پاک مذاکرات ناگزیر:پیرزادہ منصور

اڑان نیوز
بڈگام//برصغیر میں قیام امن کی خاطرہندوستان اور پاکستان کے درمیا ن مذاکراتی عمل ناگزیر بن چکی ہے اور بغیر پاکستان کے مسئلہ کشمیر کے متعلق مذاکرات معنیٰ خیز نہیں ہوسکتے اور اسکے حل کی راہیں ہموار نہیں ہوسکتی۔ ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور رہنما پیر زادہ منصور حسین نے بڈگام میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا عمل ہی مسئلہ کشمیر کے حل کے دروازے کھول سکتا ہے اور اس عمل میں تاخیر انسانی جانوں کے زیاں کی اصل وجہ بنتا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی روز اول سے ہی اس بات کی کوشاں رہی ہے کہ مذاکرات ہی مسئلہ کا تاعندہ اور پاعندہ حل نکال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بر سر وجود آئی ہے تب سے لیکر تادم اس پارٹی کا ہر ہمیشہ یہ اولین موقف رہا ہے کہ امن کی بحالی کی خاطر راہوں کو ہموار کریں اور ہندوستان اور پاکستا ن کے درمیان جموں وکشمیر کو ایک پُل کے بطور دوستی کا گہوارا اور امن کا مرکز بنایا جائے۔ پیر زادہ منصور حسین کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جمہوریت خیالات کی جنگ ہے ، اور اس میں زور زبردستی یا پھر تشد د کی خاطر کوئی جگہ میسر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی راہ پر گامزن ہو کر محبوبہ مفتی ریاستی وزیر اعلیٰ اور پی ڈپی کے سربراہ کے بطور شدومد سے اُس خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے میں مگن ہے اور جو خواب ریاست جموں وکشمیر کی عوام نے 1947سے دیکھا ہے اس کی خواب آبیاری کو اولین فرست میں ممکن بنایا جاسکے۔ علیحدگی پسند رہنمائوں بشمول سید علی گیلانی کی رہائی کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہو ئے پی ڈی پی کے جنر ل سیکریٹری نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوسکتا ہے بلکہ آئندہ ایام میں قیام امن کی راہیں بھی ہموارہونگی۔ تاہم پیر زادہ منصور حسین نے سید علی گیلانی سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو راہ تشدد اختیار کرنے سے روکے اور انکی صحیح طرح سے رہنمائی فرمائیں ۔ انہوں نے سیدعلی گیلانی کو مذاکرات میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر تشد د سے کوئی مسئلہ حل ہوا ہوتا تو آج اقوام عالم مذاکرات کی اہمیت پر اس قدر زور نہ دے رہے ہوتے۔ انہوں نے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ اپنے حقوق کی بازیابی کی خاطر سسٹم میں اپنی آواز بلند کرے اور اپنے حقوق کی بازیابی کی خاطر بر سر اول جمہوری طور پر جدوجہد میں مگن ہو جائے۔ سرحدوں کو نا خستہ بنانے کی مانگ کرتے ہوئے پی ڈی پی جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے منقسم حصوں کو متحد کرنا امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کرسکتا ہے اور یورپ کی طرز پر پیپل ٹو پیپل کنٹیکٹ اور فری پسیج پی ڈی پی کی اول سے ہی مانگ رہی ہے۔ ڈیلی ویجروں کی مستقلی اور نوجوانوں کو روز گار کے مواقعے فراہم کرنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیر زادہ منصور حسین نے کہا کہ جن عارضی ملازمین کو در در کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور کیا جارہا تھا آج وہ عزت سے اپنی زندگی کی شروعات از سر نو کرسکتے ہیں۔ جلسے سے وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ ،ایم ایل سی محمد خورشید عالم ، ایل اے بٹہ مالو شیخ نور محمد ،ایم ایل سی سیف الدین بٹ، پی ڈی پی لیڈر منتظر محی الدین ، ڈاکٹر شفیع احمد وانی ، نذیر احمد خان ، ڈاکٹر علی محمد اور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔