پل ڈوڈہ میں ایک شخص کی چناب میں کود کر اپنی جان لی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// ’مقام ِخود کشی‘ سے بدنام سیمنٹ پ±ل ڈوڈہ میں ہفتہ کے روز ایک شخص نے دریائے چناب میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سیمنٹ پ±ل سے ایک شخص کی طرف سے چھلانگ لگائے جانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے بچاؤ کارروائی شروع کر دی جس کے دوران ایک 25سالہ شخص کی نعش بر آمد کی گئی جس کی شناخت محمد اقبال ولد غلام محمد سکنہ مرمت کے طور پر ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال اس انتہای قدم اٹھانے کے پیچھے وجوہاٹ کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران اس پل سے دریائے چناب میں کود کر قریب درجن بھر افراد نے اپنی جان لی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔