پی ایم ڈی پی کا حجم 82453 کروڑ روپے : ڈاکٹر درابو کہا ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹ تکمیل کے مختلف مراحل میں

اڑان نیوز
جموں//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے آج قانون ساز اسمبلی میں راجیو جسروٹیہ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کا ہجم اس وقت 82453 کروڑ روپے ہے اور پیکج کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹ اس وقت عمل آوری کے مختلف مراحل سے گذر رہے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ اس پیکج کا بنیادی مقصد ریاست کی مجموعی ترقی یقینی بنانا ہے اور اسے علاقائی ، ذیل علاقائی اور ضلع سطحوں پر الگ الگ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ لگ بھگ تمام پروجیکٹوں کی کنٹریکٹنگ کی گئی ہے اور انہیں عملایا جا رہا ہے ۔ میاں الطاف احمد ، شکتی راج پریہار اور انجینئر رشید نے ضمنی سوالات ابھارے ۔