پاکستان کے کرکٹ کے بدعنوان کھلاڑی جن کو سزائیں ہوئیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے تفتیش کاروں کے ساتھ عدم تعاون پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان پر یہ پابندی کرکٹ بورڈ کی انسداد بدعنوانی عدالت نے لگائی ہے۔واضح رہے کہ اس سال فروری میں کھیلے جانے والی پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید، شاہ زیب حسن خان اور محمد عرفان پر سپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔