عام انتخابات :اودھم پور کٹھوعہ لوک سبھا حلقہ ’جیت کی ہیٹ ٹرک کرؤں گا

نیوزڈیسک
کٹھوعہ//مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں 19 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اودھم پور- کٹھوعہ لوک سبھا حلقہ سے اپنا کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے۔بدھ کو اس حلقہ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے ساتھ 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوںپر پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔بیوی منجو سنگھ اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے ہمراہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کٹھوعہ قصبہ میں ریٹرننگ آفیسر راکیش منہاس کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل دیئے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ سنگھ، جن کی امیدواری کا اعلان بی جے پی کی پہلی فہرست میں 3 مارچ کو کیا گیا تھا، نے دن کے اوائل میں دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شہر کے تریکوٹہ نگر علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پوجا کی۔اودھم پور-کٹھوعہ سے دو بار کے ایم پی نے جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کا ارادہ کیا ہے اور ایک اور میعاد کے لئے اُن کے آشیرواد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر اعتماد کرنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا’’کشتواڑ اور ڈوڈہ کی پہاڑیوں سے لوگ کل یہاں وزیر اعظم نریندر مودی میں اپنی محبت اور اعتماد کا اظہار کرنے آئے تھے۔ یہ اس خطے میں ہونے والے کام کا ثبوت ہے لیکن اپوزیشن کو کوئی ترقی دکھائی ہی نہیں دیتی‘‘۔ انہوں نے عوام کی حمایت طلب کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں آپ کے سامنے اپنی محبت اور یقین کے لیے جھکتا ہوں اور آپ سے دوبارہ دعاؤں کا طالب ہوں۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے سنگھ نے ایک ریلی نکالی جس میں دلیپ سنگھ رانا(کھلی)، جو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں اپنے کارناموں کے لیے ‘دی گریٹ کھلی’ کے نام سے مشہور ہیں، اور بی جے پی جے اینڈ کے سربراہ رویندر رینا کی شرکت دیکھی۔رانا، جو بی جے پی لیڈر بھی ہیں، نے کے لیے ووٹ مانگے۔ سنگھ اور کہا کہ ان کے تحت خطہ ترقی کر چکا ہے۔خیال رہے کہ اودھم پور-کٹھوعہ لوک سبھا حلقہ کبھی کانگریس پارٹی کا گڑھ تھا۔سال 2014 میںجتندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کو 60,000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔جتندر سنگھ سنگھ کو 4,87,369 ووٹ ملے جبکہ آزاد کو4,26,393 ووٹ ملے جنہوں نے بعد میں کانگریس چھوڑ دی تھی۔ سال 2019 میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کانگریس اُمیدوار وکرم آدتیہ سنگھ کے خلاف کامیابی حاصل کی، جو کانگریس لیڈر کرن سنگھ کے بیٹے تھے۔