دنیا عالمی تجارت میں ہندوستان کی صلاحیت اور پوزیشن کو تسلیم کر رہی ہے”: وزیراعظم مودی

کوچی//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے کوچی میں 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا آج افتتاح کیے جانے والے پروجیکٹوں میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں نیو ڈرائی ڈاک (این ڈی ڈی)، سی ایس ایل کی بین الاقوامی جہاز کی مرمت کی سہولت (آئی ایس آر ایف) اور پوتھووپیین، کوچی میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کا ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل شامل ہیں۔ یہ بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ہندوستان کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے کو تبدیل کرنے اور اس میں صلاحیت اور خود کفالت پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے ویژن کی عکاسی کرتے ہیں۔یہاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج صبح مندر میں بھگوان گروویورپن کے اپنے درشن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اجودھیا دھام میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حالیہ افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کیرالہ کے مقدس مندروں کا بھی ذکر کیا تھا جو رامائن سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اجودھیا دھام میں پران پرتیشٹھا سے چند دن قبل راماسوامی مندر میں درشن کرنے کا اعزاز حاصل ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح کیرالہ کے فنکاروں کی خوبصورت پیشکش نے کیرالہ میں اودھ پوری کا احساس دلایا۔امرت کال کے دوران ہندوستان کو ’وکست بھارت‘ بنانے کے سفر میں ہر ریاست کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پہلے زمانے میں ہندوستان کی خوشحالی میں بندرگاہوں کے کردار کو یاد کیا اور بندرگاہوں کے لئے اسی طرح کے کردار کا تصور کیا جب ہندوستان نئی پیش قدمی کر رہا ہے اور عالمی تجارت کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کوچی جیسے بندرگاہی شہروں کی طاقت کو بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے بندرگاہ کی صلاحیت میں اضافہ، بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت بندرگاہوں کے بہتر کنیکٹیویٹی کا ویڑن پیش کیا۔مسٹر نریندر مودی نے ملک کی سب سے بڑی خشک گودی کا ذکر کیا جسے آج کوچی کو موصول ہوا ہے۔ دیگر پروجیکٹس جیسے جہاز سازی، جہاز کی مرمت اور ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل بھی کیرالہ اور ملک کے جنوبی علاقے میں ترقی کو رفتار دیں گے۔ انہوں نے کوچی شپ یارڈ کے ساتھ ’میڈ ان انڈیا‘ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کی تعمیر کے اعزاز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی سہولیات شپ یارڈ کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ کریں گی۔وزیر اعظم نے گزشتہ 10 برسوں میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے میں کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستان کی بندرگاہوں میں نئی سرمایہ کاری آئی ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی بحری جہازوں سے متعلق قوانین میں اصلاحات کی وجہ سے ملک میں بحری جہازوں کی تعداد میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے استعمال سے مسافروں اور کارگو ٹرانسپورٹ کو خاطرخواہ فروغ ملا ہے۔”سب کا پر یاس بہتر نتائج دیتا ہے” وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی بندرگاہوں نے پچھلے 10 برسوں میں دو ہندسوں کی سالانہ ترقی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ 10 سال پہلے تک بندرگاہوں پر جہازوں کو کافی طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور ان لوڈنگ میں بہت وقت لگتا تھا۔ “آج صورت حال بدل گئی ہے”، مسٹر مودی نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ وقت کی بات آتی ہے تو ہندوستان نے کئی ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ “دنیا عالمی تجارت میں ہندوستان کی صلاحیت اور پوزیشن کو تسلیم کر رہی ہے”، وزیراعظم مودی نے مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری کے حوالے سے ہندوستان کی G20 کی صدارت کے دوران کئے گئے معاہدوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری ہندوستان کی ساحلی معیشت کو فروغ دے کر ترقی یافتہ ہندوستان کے قیام کو مزید مضبوط کرے گی۔وزیر اعظم نے حال ہی میں شروع کیے گئے میری ٹائم امرت کال ویڑن پر بھی روشنی ڈالی جو ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ملک کی سمندری صلاحیت کو تقویت دینے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے ملک میں میگا پورٹس، جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے حکومت کی کوششوں کا اعادہ کیا۔مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ نئی خشک گودی ہندوستان کا قومی افتخار ہے۔ اس سے نہ صرف بڑے جہازوں کو گودی میں لے جایا جا سکے گا بلکہ یہاں جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کا کام بھی ممکن ہو سکے گا۔ اس سے بیرونی ممالک پر انحصار کم ہو گا اور زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی۔بین الاقوامی جہاز کی مرمت کی سہولت کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کوچی کو ہندوستان اور ایشیا کے سب سے بڑے جہاز کی مرمت کے مرکز میں تبدیل کر دے گا۔