’ایک دنیا، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘ عالمی بہبود کے لیے ضروری : وزیراعظم مودی

SYDNEY, AUSTRALIA - MAY 24: Indian Prime Minister Narendra Modi speaks at a joint news conference with Australian Prime Minister Anthony Albanese (R) at Admiralty House on May 24, 2023 in Sydney, Australia. Modi is visiting Australia on the heels of his and Albanese's participation in the G7 summit in Japan. (Photo by Saeed Khan-Pool/Getty Images)

گاندھی نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ‘ایک دنیا، ایک کنبہ، ایک مستقبل’ کا اصول عالمی فلاح و بہبود کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے۔یہاں مہاتما مندر میں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کو حال ہی میں 20 سال مکمل ہوئے ہیں۔ پچھلے 20 برسوں میں اس سربراہی اجلاس نے نئے خیالات کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے۔ اس نے سرمایہ کاری اور ریٹرنس کے لیے نئے گیٹ وے بنائے ہیں۔ اب کی بار وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کا تھیم “گیٹ وے آف فیوچر” ہے۔ اکیسویں صدی کی دنیا کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی روشن ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی جی-20 صدارت کے دوران بھی ہندوستان نے عالمی مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ دیا ہے۔ ہم وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے اس ایڈیشن میں بھی اس وڑن کو مزید آگے لے جا رہے ہیں۔ بھارت ‘آئی ٹی یو ٹو’ اور دیگر کثیر جہتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دنیا، ایک کنبہ، ایک مستقبل کا اصول عالمی فلاح و بہبود کے لیے لازمی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کل موزمبیق کے صدر فلیپ جیکنٹو نیوسی سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ان کے لیے گجرات آنا پرانی یادوں کو تازہ کرنے جیسا ہے۔ مسٹر نیوسی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، احمد آباد کے سابق طالب علم ہیں۔ یہ ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ افریقی یونین کو ہماری جی-20 صدارت میں مستقل رکنیت ملی۔ صدر نیوسی کے دورہ ہندوستان سے نہ صرف ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں بلکہ ہندوستان اور افریقہ کے درمیان قربت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم پیتر فیالا کا اس حیثیت میں یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے، حالانکہ وہ پہلے بھی ہندوستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ چیک ریپبلک طویل عرصے سے وائبرینٹ گجرات سمٹ سے منسلک ہے۔ ہندوستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان ٹیکنالوجی، آٹوموبائل، مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘وزیراعظم پیٹر فیالا، مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ ہمارے یہاں کہا جاتا ہے اتیتھی دیو بھوا: اور بطور وزیراعظم یہ آپ کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہے۔ امید ہے کہ آپ یہاں سے شاندار یادیں لیکر جائیں گے۔ ,انہوں نے کہا، “میں نوبل انعام یافتہ اور تیمور لیستے کے صدر، جوس راموس ہورٹا کا بھی ہندوستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ مسٹر جوس راموس ہورٹا کا گاندھی نگر کا دورہ اور بھی خاص ہے۔ آپ نے مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے اصول کو اپنے ملک کی آزادی کی جدوجہد سے جوڑا ہے۔ “تیمور لیستے کے ساتھ ہمارا تعاون آسیان اور ہند بحرالکاہل کے خطے میں بہت اہم ہے۔”