ہائی کورٹ کی ہدایت پربورڈآ ف اسکول ایجوکیشن کاحکم نامہ

نجی اسکول مرتب کی گئی کتابیں ہی درس و دریس کے لئے استعمال کریں
نیوزڈیسک
جموں//پرائیویٹ اسکولوں کے لئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کاحکم نامہ نرسری سے لے کربارہویں جماعت تک درس و تدریس کے لئے مقرر کی گئی کتابوں کوبھی پڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے خلاف ورزی ناقابل برداشت ہوگی ایسے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا۔جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ میںدائر کی گئی عرضی کے بعد بورڈ آ ف اسکول ایجوکیشن کے ا س حکم نامے پرعوامی حلقوں میںمزید بالعموم او رپرایئویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے والدین میں بھی خوشی کی لہردوڑگئی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق بورڈآ ف ایجوکیشن کی جانب سے نجی اسکولوںکومتنبہ کیاگیاکہ نصاب کے لئے جوکتابیں بورڈآاسکول ایجوکیشن کی جانب سے مقررکی گئی ہے ان کو ہی وہ اپنے نجی اسکولوں میں پڑھانے کے لئے استعمال کرینگے اور نصاب سے باہر جوکتابیں پرایئویٹ اسکولوں میںطلبہ وطالبات کو خریدنے پرمجبور کیاجارہا ہے اس طرح کی کارروائیاں ناقابل عمل ہے ۔یکساں تعلیمی نظام او رنئی ایجوکیشن پالسی کے لئے لازمی ہے کہ قوائدوضوابط پر من وعن عمل کی جانی چاہئے اور جوپرائویٹ اسکول اپنی من مانی کریگا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ان کی رجسٹریشن منسوخ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائے گی ۔بورڈآف اسکول ایجوکیشن نے نرسری سے لیکربارہویں جماعت تک پرائیویٹ اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات کے لئے یکساں نصاب پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے او ربورڈآف اسکول ایجوکیشن نے دوٹوک الفاظ میں اس بات کاانکشاف کیا کہ اسکولوں ہائرسیکنڈریوں کی جولسٹ کتابوں کی مقررکی گئی ہے نجی اسکولوں میں بھی وہی کتابیں شامل ہونگی اور انہیں دوسرے مضامین پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی زیرتعلیم طلبہ وطالبات پر اضافی بوجھ ڈالنے کی پرائیویت اسکولوں کواجازت دی جائے گی ۔جموںو کشمیر لداخ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت رٹ پٹشن دائرکی گئی تھی جسمیںنئی تعلیمی پالسی کوعملانے سرکاری اورپرائیویٹ اسکولوںمیںیکساں نصاب شامل کرنے کامطالبہ کیاتھا اورجموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ کی جانب سے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کوہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں جوفرق نصاب میں دکھائی دے رہی ہے ا سے فوری طور پردورکیاجاناچاہے او رنئی ایجوکیشن پالسی پرمن وعن عمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں کے لئے حکم نامہ جاری کیاجسپر عوامی حلقوں میںبالعموم اور پرائیویٹ اسکولوںمیں زیرتعلیم طلبہ وطالبات اور ان کے والدین میں بھی خوشی کی لہردوڑگئی کہ انہیںاضافی مضامین سے نجات ملے گی اورمقابلہ آررائی میں وہ اپنی بہترکارکردگی کا مظاہراہ کر سکے گے۔