سابق پولیس آفیسر کے قاتل جلد ہی کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے:ایل جی منوج سنہا

سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز کہاکہ ریٹائرڈ پولیس آفیسر محمد شفیع میر کے قتل میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ایل جی منوج سنہا نے ایکس پر لکھا :’’ریٹائرڈ ایس ایس پی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مسجد میں نمازفجر کی آذان دے رہے تھے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ملوثین کو کسی بھی صورت میں بخشانہیں جائے گا۔مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بتادیں کہ بارہ مولہ کے گانٹہ مولہ شیری گاوں میں اتوار اعلیٰ الصبح مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سابق ایس ایس پی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔