تاریخی جامع مسجد سری نگر میں 10 ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی

سری نگر//گرمائی دارلحکومت سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع تاریخی اور وادی کی قدیم ترین عبادت گاہ جامع مسجد میں دس ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔انجمن اوقاف جامع مسجد کے ایک رکن نے بتایا کہ جامع مسجد میں دس ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔بتادیں کہ جامع مسجد سری نگر میں 13 اکتوبر سے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔حکام نے یہ اقدام امن و قانون کی بحالی کو یقینی بنانے کے پیش نظر اٹھایا تھا۔ادھر یو این آئی کے ایک نمائندے نے جامع کا دورہ کرکے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جامع میں نماز جمعہ ادا کی۔انہوں نے کہا کہ نمازیوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا جن کے چہرے خوشی سے کھل رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ انتہائی پر امن ماحول میں ادا کی گئی۔بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نمازی حاجی عبد القادر نے بتایا کہ میں گذشتہ قریب پچاس برسوں سے اس تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا: ‘آج میں نے کئی ہفتوں کے بعد یہاں نماز جمعہ ادا کی’۔تاریخی جامع مسجد میں نہ صرف شہر سری نگر بلکہ دور افتادہ دیہی علاقوں کے لوگ بھی نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔یو این آئی