بانہال میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی

سری نگر//سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بانہال کے مقام پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے تین راہگیر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانہال ٹول پلاز ہ کے نزدیک اتوار کے روز ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے زخمیوں کی شناخت جنا بیگم زوجہ عاشق بٹ، ارشاد بیگم زوجہ عبدالحمید بٹ اور بسمہ مجید دختر عبدالمجید بٹ ساکنان نوگام بانہال کے طور پر کی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔