اکھنور میںگمشدہ لڑکی بازیاب پولیس نے اہل خانہ کے حوالے کیا

جموں(اکھنور)//پولیس تھانہ اکھنور کی پولیس نے ایک لاپتہ لڑکی کو بازیاب کر کے اُس کو اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس متعلق 28نومبر2023تھانہ میں ایک رپوٹ درج کرا ئی گئی تھی۔ ایس ڈی پی او اکھنور موہن شرما کی ہدایت پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر مشتاق منہاس کی قیادت میں خصوصی ٹیم نے سخت کاو¿شوں کے بعد لاپتہ لڑکی کا سراغ لگا لیا۔بعد ازاں لاپتہ لڑکی کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی اور تمام قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔اہل خانہ نے ایس ایچ او ظہیر مشتاق کے کردار کی سراہنا کی ہے۔