بگ بیش زہانڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتا م پزیر کے سی سی ٹانٹنہ نے ٹرافی اپنے نام کر لی

دانش اقبال
ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ کے ایک دور دراز علاقہ زہانڈمیں پچھلےایک ماہ سے جاری بگ بیش زہانڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جس میں 32ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جس کا فائنل مقابلہ بٹ برادرس گندنہ اورکے سی سی ٹانٹنہ کے درمیان کھیلا گیا ۔فائنل میچ میں کے سی سی ٹانٹنہ نےبٹ برادرس گندنہ کو شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بٹ برادرس گندنہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرر۱۲ اوور میں 137رنز بناہے ۔جس کے جواب میںکے سی سی ٹاٹنہ کی ٹیم نے10.5 اوور میں میچ کو اپنے نام کیا جس میںیعقوب بٹ نے 83رن بنا کر فائنل میچ کو اپنے نام کیا ۔ دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز بھی ملے ۔جیتنے والی ٹیم کو 20,000روپے کا نقد انعام دیا گیا اور رنر اپ ٹیم کو 10,000روپےملے۔یعقوب بٹ کو مین آف سی سیریز کا ایوارڈ بھی ملا ۔