منوج سنہا کا تھائی لینڈ میں منعقدہ پیرا ایشین تیز اندازی چمپئن شپ میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیز اندازوں کو مبارک باد

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تھائی لینڈ میں منعقدہ پیرا ایشین تیز اندازی چمپئن شپ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونین ٹریٹری کے پیرا تیز اندازوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیلوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہے میں کھلاڑیوں کے مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے؛جموں وکشمیر کے پیرا تیز اندازوں نے تاریخ رقم کی’۔انہوں نے کہا: ‘ان تیز اندازوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ پیرا ایشن آرچری چمپیئن شپ میں 4 گولڈ، ا چاندی اور 1 کانسی کے تمغے سمیت 6 تمغے حاصل کرکے ہندوستان کا نام روشن کیا’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے تیز اندازوں کی مسلسل کارکردگی ان کی محنت اور ثابت قدمی کی عکاس ہے’۔مسٹر سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘ایشین پیرا گیمز میں قابل ستائش کامیابی کے بعد شیتل، راکیش اور سرہتا کی شاندار کارکردگی کھیلوں کی حقیقی روح کی مثال ہے’۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیلوں کے نئے دور کا آغاز ہے میں تمام کھلاڑیوں کو ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔