ورلڈکپ: میکسویل کی شاندار ڈبل سینچری، آسٹریلیا نے افغانستان سے فتح چھین لی

گلین میکسویل کی شاندار اننگ کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا

آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ بالترتیب 18 اور صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مچل مارش 24 اور مارنس لبوشین 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جوش انگلس 0، مارکس اسٹوئنس 6 اور مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت کریز پر گلین میکسویل اور پیٹ کمنز بالترتیب 179 اور 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دونوں بیٹر کے درمیان آٹھویں وکٹ پر 180 رنز کی شراکت قائم ہوگئی ہے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی بیٹنگ

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز اسکور کیے۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں افغانستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے صرف ابراہیم زردارن نے ٹیم کو سہارا دیا جس میں کچھ حصہ راشد خان نے بھی شامل کیا۔

افغان اوپنر رحمان اللہ گربار 21 جبکہ رحمت شاہ 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابراہیم زردان نے سب سے زیادہ 126 رنز اسکور کیے اور ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی بن گئے۔ انہوں ںے 143 گیندیں، 8 چوکے اور تین چھکے لگائے، راشد خان نے 35 رنز بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح افغان ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر آسٹریلیا کے خلاف 291 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

افغان کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فضل الحق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مچل مارش اور گلین میکسویل کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔