بھارت عالمی طاقت بننے کی راہپر گامزن۔ وزیر اعظم

گزشتہ ستر برسوں میں وہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے جو ہم نے اٹھائے ہیں
سرینگر؍؍وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی طاقت کے اپنے لکش کوپانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے گجرات میں سوموار کو کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتاح کرنے کے دوران کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کیلئے مرکزی سرکار نے جو اقدامات اُٹھائے ہیں گزشتہ ستر برسوں سے وہ نہیں کیا گیا تھا ۔ سٹار نیو ز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے مہسانہ میں متعدد شعبوں میں تقریباً 5800 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کا نیو بھندو-نیو سانندسیکشن ، ویرمگام – سماکھیالی ریل لائن اور کٹوسن روڈ – بیچراجی – ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل سائڈنگ) ریل پروجیکٹ کو دوگنا کرنا شامل ہے۔ اس میں مہسانہ اور گاندھی نگر ضلع کے وجا پور تعلقہ اور مانسا تعلقہ کے مختلف گاوں کی جھیلوں کو ری چارج کرنے کا پروجیکٹ بھی شامل ہوگا۔ ضلع مہسانہ میں سابرمتی ندی پر والاسانہ بیراج؛ پالن پور، بناسکنتھا میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے دو اسکیمیں؛ اور دھروئی ڈیم پر مبنی پالن پور لائف لائن پروجیکٹ – ہیڈ ورک اور 80 ایم ایل ڈی صلاحیت کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ شامل ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں کھیرالو میں مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ مہی ساگر ضلع کے سنترام پور تعلقہ میں آبپاشی کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ؛ نرودا – دہگام – ہرسول – دھنسورا روڈ، سابر کانٹھا کو چوڑا اور مضبوط کرنا۔ ضلع گاندھی نگر میں کلول نگر پالیکا سیوریج اور سیپٹیج مینجمنٹ کے لیے پروجیکٹ؛ اور سدھ پور (پاٹن)، پالن پور (بناسکانٹھا)، بیاد (اراولی) اور وڈ نگر (مہسانہ) میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے شامل ہیں۔ پی ایم مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔