پونچھ میں سڑک حادثہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جموں//جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویڑن میں منگل کے روز ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا ، اور بعد ازاں وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔اطلاعات کے مطابق مینڈھر کے ہرنی علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت واحد رشید خان کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔