منشیات سمیت دو نوجوان گرفتار

جے بی سنگھ
پونچھ//پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے پونچھ- سرنکوٹ روڈ پر دلیرہ کے قریب ایک ناکا لگایا ہوا تھا۔ ایک بلٹ موٹر سائیکل زیر نمبر JK12/5554، جو کلائی سے پونچھ کی طرف آر رہی تھی، کو چیکنگ کے لئے روکا گیا۔ روکے جانے پر موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے بدتمیزی کی ۔چیک کرنے پر ایک موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے مبینہ طور آٹھ گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس نے اپنی شناخت محمد خوشحال ولد نور دین سکنہ بھینچ، تحصیل حویلی ضلع حویلی پونچھ اور دوسرے کے قبضہ سے 22 گرام ہیروئن جس نے اپنی شناخت ڈرائیور طاہر بشیر ولد محمد بشیر سکنہ شیندرہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ بتائی۔ دونوں افراد کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور موٹر سائیکل ضبط کر لی گئی۔ اس سلسلے میں مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 178/2023 زیر دفعات 8/21/22/25/29 NDPS ایکٹ تھانہ پولیس پونچھ میں درج کیا گیا ہے۔ عوام نے پولیس کی طرف سے منشیات مخالف کارروائی کی ستائش کی ہے تاکہ جانکار ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات سمگلروں کو گرفتار تو ضرور کرتی ہے لیکن جتنی مقدار میں منشیات پکڑی جاتی ہے، اُتنی ایف آئی آر میں ظاہر نہیں کی جاتی۔مقدار اتنی رکھی جاتی ہے جس سے ملزم کو ضمانت مل جائے، اس وجہ سے متعدد منشیات سمگلر ایک منظم طریقہ سے منشیات کا دھندہ کرتے ہیں۔