سرما کے پیش نظر دوردراز علاقوں میں ضروری سٹاک پہنچایا جائے: ساگر

سری نگر// نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ڈویڑنل انتظامیہ سے تاکید کی ،کہ وہ موسم سرما کے پیش نظر لوگوں کو ضروریات زندگی جن میں بغیر خلل بجلی ، پینے کی پانی، غذائی اجناس خصوصا چا?ل ار آٹا کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس اور بالن کا وافر سٹاک لوگوں کیلئے دستیاب رکھیں، تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امسال موسم سرما سے قبل ہی پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں برفباری ہوئی ہے اور سردی لی لہر نے زمینی علاقوں کو بھی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ موسم سرما میں چونکہ وادی اور لداخ وکرگل کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے بہت سارے علاقے جن میں مڑھل ، ٹنگڈار ، کیرن، گریز اور صوبہ جموں مروا، مڈون اور دچھن جیسے علاقے وغیرہ شامل ہے، ریاست کے دیگر علاقوں سے بھاری برف بھاری کی وجہ سے کٹ جاتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اِس کے پیش نظر سرکار کو موثر اور کارگر اقدامات کرنا چاہیے۔ ساگر نے کرگل ، لداخ اور مروا، مڈون اور دچھن میں سٹاک پوزیشن کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے پارٹی متعلقہ پارٹی لیڈران سے فون پر بات کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک ان دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں ضروری سپلائی مکمل نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی سرکاروں کے دوران ستمبر میں ہی تمام سٹاک پہنچایا جاتا تھا لیکن گذشتہ برسوں سے اس عمل میں بھی سست رفتاری سے کام لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت ترین سردیوںمیں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یو این آئی