بی جے پی یوٹی صدررویندر رینا عبدالرشید داودی سے ملاقی

ANANTNAG, OCT 10 (UNI):- Jammu and Kashmir BJP President Ravinder Raina addressing the Media persons in Anantnag on Tuesday. UNI PHOTO-1U

اپوزیشن اتحاد کا جموں میں دھرنا فلاپ شو ثابت ہوا : رویندر رینا
سری نگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز عالم دین عبدالرشید داودی کے ساتھ ملاقات کی۔رویندر رینا نے اس موقع پر کہا کہ جموں میں کل جماعتی پارٹی کا دھرنا فلاپ شو ثابت ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے یوٹی صدر رویندر ینا نے بدھ کے روز اننت ناگ میں عالم دین عبدالرشید داودی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ عبدالرشید داودی صوفی ازم کے علمبردار ہے۔انہوں نے کہاکہ داودی سے ملاقات کے دوران ان کی خیر و عافیت دریافت کی۔جموں میں آل پارٹی لیڈران کی جانب سے دئے گئے دھرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ یہ دھرنا فلاپ شو ثابت ہوا کیونکہ لوگ اس میں نہیں آئے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی اس دھرنے میں کیوں شریک نہیں ہوئے ؟فلسطین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ بم ، بندوق اور پستول سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔یو این آئی