کسان رابطہ مہم کا پانچواں مرحلہ اختتام پذیر

وزیر خان
مہور// مسلسل کسانوں کی واقفیت پروگرام کسان سمپرک ابھیان کلی زراعت کے ترقیاتی منصوبے کے تحت پانچواں مرحلہ 22 سے 24 مئی تک ریاسی ضلع کے بلاک چسانہ کی دور دراز پنچایت حلقہ تولی اپر اے اور بی میں منعقد ہوا۔ اس موقعہ پر سرپنچ گلزار احمد اور پی آر آئی کے دیگر ممبران کے علاوہ کسانوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد ریسورس پرسن وکاس شرما، سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ، ریسورس پرسن سکل گیپ اسٹڈی، سنجے شرما، انچارج AEO، چسانہ نے کیا۔اس موقع پر محکمہ حیوانات، بھیڑ پالنے اور باغبانی کے ماہرین بھی موجود تھے۔پروگرام میں تمام 45 پروجیکٹوں کی تفصیلی وضاحت کی گئی جن میں بیج کی پیداوار، مشروم، شہد کی مکھیوں کی پروسیسنگ، فوڈ پروسیسنگ، غیر ملکی سبزیاں، ملٹس، فصل بیمہ یوجنا، کسان مان دھن وغیرہ شامل ہیں۔دکش کسان اور “کسان ساتھی” پورٹل کے بارے میں بھی معلومات درآمد کی گئیں۔کسانوں نے کسان برادری کے مفاد میں حکومت کے نئے اقدام کو بھی سراہا۔