چوگان میدان میں عام لوگوں کے لیے فزیکل فٹنس کے لیے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے جم کا افتتاح کیا دیپک شرما کشتواڑ// کشتواڑ کے چوگان میدان میں لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے آج چوگان میدان میںکھلے آسمان کے نیچے فزیکل فٹنس کے لیے کشتواڑ کے نوجوانوں کے لیے جم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر کشتواڑ کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ اس دوران چوگان میدان میں چھوٹے بچوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کام پہلی مرتبہ کشتواڑ کے عام لوگوں کے لیے اقدامات اٹھائے گیے ہیں۔ لوگوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی اس پہل کو لیکر شکریہ کرتے ہوئے مانگ کی کہ چوگان میدان کے اندر لوگوں کو گرمیوں میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھنا مشکل ہوتا ہے۔اسلئے میدان کے اندر بنچ لگانے کی مانگ کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس میدان کی خوبصورتی کے لیے مزید پلان کشتواڑ ڈویلپمنت اتھارٹی کے ساتھ کیا جا رہا ہے امید ہے کہ چند ہفتہ کے اندر لوگوں کی اس مانگ کو پوراکیا جائے گا۔

xڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے جم کا افتتاح کیا
دیپک شرما
کشتواڑ// کشتواڑ کے چوگان میدان میں لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے آج چوگان میدان میںکھلے آسمان کے نیچے فزیکل فٹنس کے لیے کشتواڑ کے نوجوانوں کے لیے جم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر کشتواڑ کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ اس دوران چوگان میدان میں چھوٹے بچوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کام پہلی مرتبہ کشتواڑ کے عام لوگوں کے لیے اقدامات اٹھائے گیے ہیں۔ لوگوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی اس پہل کو لیکر شکریہ کرتے ہوئے مانگ کی کہ چوگان میدان کے اندر لوگوں کو گرمیوں میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھنا مشکل ہوتا ہے۔اسلئے میدان کے اندر بنچ لگانے کی مانگ کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس میدان کی خوبصورتی کے لیے مزید پلان کشتواڑ ڈویلپمنت اتھارٹی کے ساتھ کیا جا رہا ہے امید ہے کہ چند ہفتہ کے اندر لوگوں کی اس مانگ کو پوراکیا جائے گا۔