سی ایم او ڈوڈ ہ کا طبی مرکزکے کام کاج کا معائنہ

ڈوڈہ/چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ابو حامد زرگر نے دوسرے دن میڈیکل بلاک گھاٹ میں HWC-SC سیل اور SC گھاٹ کے کام کاج کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران، سی ایم او نے وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں، عملے کے علاوہ علاقے کے عوام سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف مسائل پر عوام سے رائے طلب کی۔سی ایم او نے ریکارڈ اور حاضری کو بھی چیک کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال اور اس کے ارد گرد حفظان صحت کے حالات کو برقرار رکھیں اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔