جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس

مندوبین کو اہم مقامات کی سیر کرائے گئی
یو این آئی
سرینگر//جموں وکشمیر کی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل کی صبح جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کا دوسرا دن شروع ہوا۔یہ سہہ روزہ اجلاس شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں مندوبین کی جانب سے متعدد سیشنز متوقع ہیں اور بعد ازاں دن میں مندوبین کو نشاط باغ، چشمہ شاہی، پری محل، کشمیر آرٹس ایمپوریم اور پولو ویو مارکیٹ سمیت سمیت چند مقامات لے جایا گیا۔
اس علاوہ مندوبین کے لئے ایک عظیم الشان عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔سرینگر میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس پیر سے شروع ہوا ہے ۔مندوبین کاسری نگر ہوائی اڈے پر پہنچے تو کشمیر کے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین اس وقت سری نگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے۔
وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔محکمہ ٹریفک نے ایک ایڈوائزری جاری کرکے ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے تین دنوں تک پابندی عائد کی ہے تاہم شہر کے باقی حصوں میں ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔