وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر قیادت کا صلہ

فجی اور پپوا نیو گنی کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے سرفراز کیا گیا
مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی بھارت-بحرالکاہل جزیروں کے اشتراکسے متعلق فورم کی تیسری سربراہ میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کررہے ہیں۔ میٹنگ کے آغازپر اپنے خطاب میں مودی نے کہاکہ پوری دنیا کو آج نئے چیلنجوں کا سامنا ہے اورعالمی سطح پر خوراک، ایندھن، کیمیاوی کھاد اور دواوؤں کی سپلائی کے نظام میں رکاوٹیںدیکھنے میں آرہی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ جب کووڈ اور آزمائش کے دیگر دور میں دنیامتاثر ہوئی اور مدد کیلئے وہ ملک بھی آگے نہیں آئے، جن پر بھروسہ تھا، تو ایسے وقتمیں بحرالکاہل کے جزیروں والے دوست ملکوں کی مدد کیلئے بھارت پیش پیش رہا۔اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پپوا نیو گنی کے وزیراعظمجیمس مراپے نے کہاکہ وہ عالمی زورآزمائش کا شکار رہے ہیں۔
اْنہوں نے کہاکہ بحرالکاہل کے جزیروں والے ممالک عالمی فورموںمیں بھارتی قیادت کی حمایت کریں گے۔ مراپے نے مودی پر زور دیا کہ وہ جی20-اور جی7- جیسے عالمی فورموں میں چھوٹے جزیروں والے ملکوں کی آواز بلند کریں۔ اْنہوںنے مودی کو خطہ جنوب کے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوںکا رہنما قرار دیا۔وزیراعظم نریندر مودی کَل شام جاپان سے پپوا نیو گنی پہنچے۔پپوانیوگنی کے گورنر-
جنرل Bob Dadae نے پی ایم مودی کو اعلیٰ ترینسول ایوارڈGrand Companion of the Order of Logohuسے سرفراز کیا۔ جنابمودی کو فجی کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز The Companion of the Order of Fiji سیبھی نوازا گیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے بحرالکاہل کے جزیروں والے ملکوںسے تعلق رکھنے والے بھارتی تکنیکی اور اقتصادی اشتراک پروگرام کے سابق ارکان کے ساتھگفتگو بھی کی۔ مودی نے بھارت کو اپنے دِل کے قریب رکھنے پر اْن کی ستائش کی اورخطے میں صلاحیت سازی کی کوششوں کیلئے اْن کی مدد کا اعادہ کیا۔پپوا نیو گنی کے تین دن کے اوّلین دورے کے بعد جناب مودیآسٹریلیا کے شہر سڈنی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ آسٹریلیا کے وزیراعظم Anthony Albanese کیساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔