صوبائی کمشنر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس جموں صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کا لیا جائزہ

اُڑان نیوز
جموں//صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ ہمراہ بدھ کو یہاں منعقدہ ایک اجلاس میں صوبہ جموں کے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں چندن کوہلی اورڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو بھی میٹنگ میں بنفس نفیس موجود تھے جبکہ تھے دیگر ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں اضلاع میں سیکورٹی، امن و امان کی صورتحال سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ڈی سیز اور ایس ایس پیز نے چیئرمین کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ایس پی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ناکوں کو مضبوط کریں، مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اضلاع میں امن و امان کی کوئی صورتحال نہ ہو۔ ایس ایس پیز کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے اضلاع کے پرامن ماحول کو خراب کرنے یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی کسی بھی کوشش کے خلاف چوکس رہیں۔