داخلہ امتحانات کیلئے جموں کشمیر کے طلباکے امتحانی مراکز مقامی طور پر قائم کئے جائیں: الطاف بخاری

اُڑان نیوز
سرینگر// اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے مختلف انڈر گریجویٹ کورسس کیلئے داخلہ امتحانات میں شرکت کرنے کے متمنی سینکڑوں طلبا کے لئے مقامی سطح پر امتحانی مراکز قائم نہ کئے جانے کی وجہ سے ان طلبا کو شدید پریشانیاں لاحق ہوگئی ہیں کیونکہ انہیں ان امتحانات میں شرکت کیلئے جموں کشمیر سے باہر جانا پڑے گا۔سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’مجھے بتایا گیا ہے کہ مختلف انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ کے خواہشمند اْمیدواروں کو داخلہ امتحانات میں شرکت کیلئے جموں کشمیر سے باہر جانے پر مجبور کیا جارہا ہے کیونکہ متعلقہ اداروں نے یہاں امتحانی مراکز قائم نہیں کئے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے ان طلبا، جن میں بعض غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ وہ سفری اخراجات برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔‘‘انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طور پر مداخلت کرکے مذکورہ طلبا کے لئے جموں کشمیر میں ہی امتحانی مراکز قائم کرائیں تاکہ انہیں اپنے امتحانات کے لیے باہر سفر نہ کرنا پڑے۔‘‘