جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈکی بھرتی مہم 2023 14مختلف محکموںمیں 18540اسامیوں کی بھرتی کیلئے تیاریاں مکمل

نیوزڈیسک
جموں//جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈJKSSBنے بھرتی مہم 2023کا بغل بجاتے ہوئے14 مختلف سرکاری محکموںمیں 18540اسامیوں کی ریکروٹمنٹ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،اوربہت جلد ان اسامیوںکی بھرتی کے عمل کا شیڈول منظرعام پرلایاجائے گا۔جموں وکشمیر کے سرکاری محکموںمیں درجہ چہارم سے لیکر نان گیزٹیڈ تک اسامیوں کی بھرتی عمل میں لانے والے ادارے جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈJKSSBنے بھرتی مہم 2023کوحتمی شکل دے دی ہے ،اور پہلے اقدام کے بطورمختلف سرکاری محکموں میں 18500اسامیوںکی نشاندہی کی گئی ہے ۔15مئی 2023کو جے کے ایس ایس بی کے جاری کردہ ایک اشتہار میں یہ جانکاری دی گئی ہے کہ جموں وکشمیرکے مختلف سرکاری محکموںمیں 18500اسامیاں پُرکرنی مطلوب ہیں ۔جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈکی آفیشل ویب سائٹ پر عنقریب ان اسامیوں سے متعلق درخواست فارم دستیاب ہونگے اور اہل وخواہشمند اُمیدوار اپنی درخواستیں آن لائن ہی جمع کراسکتے ہیں ۔درخواست فارم کے ساتھ عام زمرے یعنیOpen-Meritمیں آنے والے اُمیدواروں کو درخواست فارم کیساتھ فی کس 500روپے کی فیس آن لائن جمع کرانی ہوگی جبکہ مخصوص زمروں یعنی Reserved-Categoryمیں آنے والے اُمیدواروں کو درخواست فارم کیساتھ فی کس 350روپے کی فیس آن لائن جمع کرانی ہوگی۔ان سبھی اسامیوں کیلئے باضابط طور پر تحریری امتحان لیاجائے گا ،اورجہاں تک ان نئی 18500اسامیوںکے بھرتی عمل میں حصہ لینے کاتعلق ہے تو اہل وخواہشمند اُمیدوار JKSSBکی ویب سائٹ پر درخواست فارم دستیاب ہونے کے بعداسے ڈائون لوڈکرسکتے ہیں اور پھر سبھی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد اپنا درخواست فارم مقررہ فیس کیساتھ آن لائن ہی جمع کراسکتے ہیں ۔جہاں تک مختلف سرکاری محکموںمیں دستیاب نئی یاخالی پڑی اسامیوںکا تعلق ہے تومحکمہ زرعی پیداوارمیں214،محکمہ اینمل وشیپ ہسبنڈری میں345،محکمہ ثقافت 72،محکمہ جنگلات654،محکمہ صحت اور طبی تعلیم 3937،محکمہ باغبانی 249،محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں1003،پاور ڈیپارٹمنٹ 1463،پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ 1720،ریونیو ڈیپارٹمنٹ1663،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ7904،محکمہ سماجی بہبود 785،محکمہ سیاحت 14اورمحکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس میں 121اسامیوںکی بھرتی عمل میں لائی جارہی ہے ۔