میری حکومت کاپیش کردہ ہر بجٹ غریبوںکے مفادات پر مبنی: وزیر اعظم

نیوزڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت کے پیش کردہ ہر بجٹ میں غریبوں کے مفادات کو مرکز میں رکھا گیا ہے۔ یکم فروری کو مرکزی بجٹ برئے مالی سال2023-24 پیش کئے جانے کے بعد بی جے پی کی پہلی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کوئی بھی اسے’چنائوی بجٹ (انتخابات سے متاثر بجٹ) نہیں کہہ رہا ہے حالانکہ یہ اگلی لوک سبھاکیلئے ہونے والے انتخابات سے پہلے آخری مکمل بجٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی ترقی اور معاشرے کے ہر طبقے کے مفادات نے اس کی تجاویز کو آگے بڑھایا ہے،اوریہاں تک کہ جو لوگ نظریاتی طور پر بی جے پی کے مخالف رہے ہیں، انہوں نے بھی بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ارکان پارلیمنٹ سے مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اراکین پارلیمنٹ سے خاص طور پر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کھیلوں کے اجلاس منعقد کرنے کو بھی کہا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ وہاں کے نوجوان کھیلوں میں زیادہ ملوث نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ G20 کے مختلف اجلاسوں کے لئے ہندوستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی مہمانوں نے جس طرح سے ملک نے انہیں منظم کیا ہے اس کی تعریف کی ہے۔