مڑواہ واڑون میں بی ایس این ایل سروس ٹھپ برفباری کے بعد صارفین کو شدیدمشکلات کاسامنا

ذوالفقار علی
کشتواڑ//ضلعکشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ مڑواہ واڑوان برفباری کے بعد ضلع سے زمینی راستے منقطع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے ایک طرف کئی لوگ بیمار ہورہے ہیں اورجو ز یر علاج ہیںان میںبالخصوص بزرگ افراد، چھوٹے چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی ان علاقہ جات میں ڈاکٹروں کی قلت رہتی ہے جس سے عوام میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے جہاں ایک طرف حکومت نے بی ایس این ایل ٹاور کے لئے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بی ایس این ایل کی سروس کو بہتربنا نے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن ضلع کشتواڑ کے تحصیل مڑواہ واڑوان میں بسنل خدمات کو دیکھ کر بخوبی انداز لگایا جاسکتا ہے ان کے دعوے میں کتنا دم ہے ۔ یہاں پر یہی بات قابل ذکر بات ہے کہ شایدہندستان کی یہ پہلی تحصیل ہوگی جہاں پر ابھی تک مواصلات اور دیگر آمدورفت کی بنیادی چیز یں عوام کیلئے ایک خواب کی مانند ہے مڑواہ کے لوگوں نے ریاستی لفینٹ گورنر منوج سہناسے اپیل کی ہے کہ مڑواہ واڑوان میں ترجہی بینادوں پر ہوائی سروس شروع کی جائی تاکہ لوگ جو بیمار ہیں جن کو مزید علاج کے لئے کشتواڑ یا جموں کا رُخ کرنا پڑتا ہے جبکہ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بسنل کمپنی کو ہدیت دے کے سروس کو بجال کیا جائے تاکہ مڑواہ واڑوان علاقہ کو باقی دُیناسے جوڑے تاکہ گلوبل دور میں مڑواہ کی عوام بھی خود کو گلوبل شہری کہے سیکں اور گلوبل ولیج کا حصہ بن سکے اور مڑواہ واڑوان کی عوام بھی ایک شہری کی طرح موبائل سے دینا سے بات کرسکے اور مڑواہ واڑون کی عوام کو راحت مل سکے ۔