ضلع رام بن میں 876 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرائی گئی، غیر قانونی تعمیرات منہدم کر دی گئیں

رام بن // ضلعی انتظامیہ رامبن نے انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھتے ہوئے منگل کو ضلع کی مختلف تحصیلوں میں 876 کنال سے زائد سرکاری اراضی بازیاب کرالی۔ریونیو افسران کی مشترکہ انسداد تجاوزات مہم میں تحصیل رام بن میں 187 کنالتحصیل راج گڑھ میں 417 کنال ریاست۔ بانہال میں 182 کنال، بٹوٹ میں 19 کنال اور پوگل-پرستان (اکھڑال) میں 70 کنال سرکاری اراضی بازیاب کرائی گئی۔ اس دوران ٹیموں نے تجاوزات کی زمین پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا۔