کھوڑاچنگام میں برفانی تودہ گرنے سے رہائشی مکان منہدم انتظامیہ نے امدادی کارروائی عمل میں لائی،امدادمہیاکرائی

کشتواڑ//کھوڑا چنگام میں برفانی تودے گرنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق روپ چند ولد شیراز ساکن کھوڑا چنگام کا مکان برفانی تودے کی زد میں آکر میں بوس ہوگیا ہے ۔واقع کی اطلاع کے فوری کے سب ڈویژن انتظامیہ چھاترو کی طر ف سے فلیڈ عملہ کو موقع پر روانہ کیا گیا وہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے ریڈ کراس کے ذریعے مذکور کو امداد بھی فراہم کی ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے موجودہ موسم کے مدنظر لوگوں کو ایسے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں برفانی تودے گرنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔