ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے آر ڈی ڈی سیکٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا اَفسران کو جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

کولگام/ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج محکمہ دیہی ترقی کے تمام متعلقہ اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ مختلف دیہی ترقیاتی سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ترقیاتی کاموں اور دیگر سکیموں کے کام کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اَفسران سے تازہ ترین صورتحال اور فیڈ بیک حاصل کیا۔اُنہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لئے مزیدلگن کے ساتھ کام کریں اور تما م جاری کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائنز اوربی ڈی اوز کو مناسب معائینہ کے لئے فیلڈ وِزٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔14 ویں ایف سی کے تحت کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرکو جانکاری دی گئی کہ منظور شدہ 6,883 کاموں میں سے 6,380 کام 67.78 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوچکے ہیں۔ بیک ٹووِلیج مرحلہ سوم کے کام کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 279 منظور شدہ کام ہیں ، 242 کام 14.02کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ائیریا ڈیولپمنٹ فند کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ 1,883 کل کاموں میں سے اَب تک 1,600 کام مکمل کئے جاچکے ہیںجن پر 20.51 کروڑ کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں اور باقی کام کے سیزن کو صحیح طریقے سے اِستعمال کریں۔اُنہوں نے بی ڈی اوز کو دو دِن کے اَندر اَندر ایس بی ایم فائدہ اُٹھانے والوں کی سٹیزن ایپ رجسٹریشن مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت احمد راتھر، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران خان ، اے سی پی شرجیل علی ، سابق اِنجینئر آر اِی ڈبلیو ، بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران اور محکمہ دیہی ترقی کے دیگر متعلقین نے شرکت کی۔