سیری بھدرواہ میں تجارتی پھولبانی کے تربیتی اور بیداری کیمپ میں کشتواڑ کے کسانوں کی شرکت

کشتواڑ//آبائی ضلع کے کسانوں کے لیے سیری بھدرواہ میں فلوریکلچر ڈپارٹمنٹ کشتواڑ کی طرف سے کمرشل فلوریکلچر پروگرام کے بارے میں ایک روزہ ٹریننگ اور بیداری کا انعقاد کیا گیا۔سی ایس ایس، ایم آئی ڈی ایچ کے تحت منعقدہ اس تربیتی پروگرام میں بونجواہ، تریگام، دراب شالہ، چترو، کشتواڑ کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر ڈوڈا/کشتواڑ پون کمار نے کسانوں کو میریگولڈ کی کاشت، لیوینڈر پلانٹیشن، ہائی ویلیو کٹ پھولوں کی محفوظ کاشت اور روایتی کھیتی سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے لیوینڈر نرسریوں کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ میں کسان ہر سال میریگولڈ کی کاشت کر رہے ہیں اور خوب پیسہ کما رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ “بہت سے خاندانوں نے لیوینڈر کی کاشت اختیار کی ہے اور وہ روایتی فصلوں جیسے مکئی، گندم وغیرہ کے مقابلے میں بہت زیادہ کما رہے ہیں۔ تجارتی پیمانے پر لیوینڈر اور میریگولڈ کی کاشت کو اپنانے کے بعد ان کی آمدنی چار گنا بڑھ گئی ہے،” انہوں نے کہا کہ فلوریکلچر کا محکمہ سائنسی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت کسانوں کو مراعات بھی فراہم کرتا ہے۔کسانوں کو لیونڈر کے کھیتوں اور لیوینڈر نرسریوں میں لے جایا گیا اور اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر کے ذریعے ہائبرڈ میریگولڈ سیڈلنگز کی پرورش، کٹنگ کے ذریعے لیوینڈر کے پودے لگانے کے مواد کو بڑھانے کے لیے عملی تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں۔ضلع کشتواڑ کے کسانوں نے فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے لیے اس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں انہیں عملی معلومات حاصل ہوئیں۔آخر میں محکمہ فلوریکلچر کے شبیر احمد اور خورشید باٹھک I/Cs CSS نے شکریہ کے کلمات پیش کئے۔