ڈگری کالج کشتواڑ میں این ایس ایس رضاکاروں کے لیے سرمائی کیمپ کا آغاز

کشتواڑ// آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام سات روزہ این ایس ایس سرمائی کیمپ کاآغاز گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں ہوا۔کیمپ کا افتتاح کالج پرنسپل ڈاکٹر جیوتی پریہار نے پروفیسر عمر دین راتھر، ڈاکٹر اطہر حسین، ڈاکٹر طارق حسین، پروفیسر اکشے شرما، پروفیسر اجے کمار، ڈاکٹر منیش کمار اور پروفیسر سونیکا سین (این ایس ایس پروگرام آفیسر) کی موجودگی میں کیا۔ڈاکٹر جیوتی پریہار (پرنسپل) نے اپنے خطاب میں کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے خود نظم و ضبط، ٹائم مینیجمنٹ اور اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء￿ کو معاشرے اور قوم کی بہتری کے لیے بے لوث خدمات انجام دینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباء کے عزم کو سراہا۔پروفیسر سونیکا سین (NSS P.O) نے سات روزہ سرمائی کیمپ کے دوران منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔NSS کا عہد رضاکاروں نے لیا جنہوں نے بعد میں منشیات کے استعمال پر پوسٹر بنانے کے مقابلے میں حصہ لیا۔پروگرام کی میزبانی متقین الاسلام نے کی۔ سخت موسمی حالات کے باوجود رضاکار خصوصی سرمائی کیمپ کے حوالے سے بہت پرجوش تھے۔ کیمپ کی کامیاب تکمیل کے بعد رضاکاروں کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔