پونچھ سیکٹرمیں پاکستانی زیرانتظام کشمیر کا 14 سالہ لڑکا گرفتار

پونچھ سیکٹرمیں پاکستانی زیرانتظام کشمیر کا 14 سالہ لڑکا گرفتار
لڑکے نے دانستہ طور پر سرحد پار کی یا نہیں،تحقیقات جاری:پولیس
جے بی سنگھ
پونچھ//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے ایک14 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکے کی شناخت علی حیدر (14) ولد محمد شریف ساکنہ بندی عباسپور (پاکستان) کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش شرما کی زیر قیادت ایس اﺅ جی کی ٹیم نے مذکورہ لڑکے کو گاو¿ں اجوٹ کے قریب بٹار نالہ کے قریب گرفتار کیا تھا۔پولیس نے کہا کہ لڑکے نے نادانستہ طور پر سرحد پار کیا ہے یا نہیں اس کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکا اس وقت ایس او جی پونچھ کی تحویل میں ہے اور تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے اس معاملے کی تصدیق کی کہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ دسمبر ماہ میں پونچھ کےمینڈھرکے بھارتی سرحدی علاقے میں دو لڑکیاں ملی تھی۔یہ دو بہنیں 17سالہ لائبہ زبیر( 17) اور 13سالہ ثناءزبیر غلطی سے سرحد کرکے بھارت کے علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔جن کے بعد سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔بعد میں انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔پونچھ سیکٹر اور دیگر علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متواتر واقعات کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اس طرح کے واقعات عام ہیں۔