ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا پانچواں مرحلہ، لسانہ میں پولنگ کل،22830ووٹرز،تین اُمیدوار

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا پانچواں مرحلہ
لسانہ میں پولنگ کل،22830ووٹرز،تین اُمیدوار
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ضلع پونچھ کی سب ڈویژن سرنکوٹ میں ضلع ترقیاتی کونسل حلقہ لسانہ میں پانچویں مرحلہ کے تحت کل یعنی جمعرات کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں جہاں 22830رائے دہندگان 3اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔19پنچایتوں جس میں بچاں والی، ہاڑی بڈھا لوہر، ہاڑی بڈھا اپر، کلائی، لوہرلسانہ، اپر لسانہ، میدانہ، ملہان، موہڑہ بچھائی لوہر، موہڑہ بچھائی اپر، نیڑیاں، پھاگلہ، پھاگلہ اپر، سیڑی چوہانہ، سیڑی چوہانہ ۔اے، سیڑی خواجہ، سیڑی خواجہ لیفٹ، شیندرہ لوہر اور شیندرہ اپر شامل ہیں، پر مشتمل اِ س حلقہ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد12120ہے جبکہ 10710خواتین ووٹرز ہیں۔ لسانہ حلقہ میں کل 44پولنگ اسٹیشن ہیں۔ بچاں والی پنچایت میں رائے دہندگان کی تعداد1238، ہاڑی بڈھا لوہر میں 860، ہاڑی بڈھا اپر میں 1176، کلائی میں 1665،لوہر لسانہ میں 1484، لسانہ اپر میں 1792، میدانہ میں 1431، ملہان میں 785، موہڑہ بچھائی لوہر میں 1566، موہڑہ بچھائی اپر میں 1255، نہڑیاں میں 782، پھاگلہ میں 1143، پھاگلہ اپر میں 877، سیڑی چوہانہ میں 887، سیڑی چوہانہ ۔اے میں 921، سیڑی خواجہ میں 1042، سیڑی خواجہ لیفٹ میں 1199، شیندر ہ لوہر میں1379 اور شیندرہ اپر میں 1648ووٹرز ہیں۔ ڈی ڈی سی حلقہ لسانہ جوکہ ایس ٹی خواتین کےلئے ریزرو میں سے، تین اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں کانگریس کی رخسانہ چوہدری(چنڈک)، نیشنل کانفرنس سے نائدہ الطاف (کولیاں) اور پی ڈی پی اُمیداور نجمہ شاہین چوہدری (شیندرہ)شامل ہیں، تینوں سیاسی میدان میں نئے چہرے ہیں ۔ کانگریس اُمیدوار کے حق میں سابقہ لیجسلیچر چوہدری محمد اکرم، نیشنل کانفرنس اُمیدوار کے حق میں سابقہ ایم ایل اے سرنکوٹ مشتاق بخاری اور پی ڈی پی اُمیدوار کے حق میں پارٹی کے زونل انچارج سرنکوٹ جاوید چوہدری مہم چلاتے رہے ہیں۔ اس بلاک میں کوئی بڑی سیاسی میٹنگ نہ ہوئی البتہ ، گھر گھر اور گاو¿ں محلہ میں مہم چلائی گئی۔