سمرن دیپ سنگھ کو سیکرٹری عوامی شکایات کا اضافی چارج ملا

سمرن دیپ سنگھ کو سیکرٹری
عوامی شکایات کا اضافی چارج ملا
اُڑان نیوز
جموں//انتظامی سیکرٹری محکمہ آفاتِ سماوی ، امداد ، باز آباد کاری اور تعمیر نو سمرن دیپ سنگھ جن کے پاس بطور ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری محکمہ خوراک ، شہری رسادات اور عوامی تقسیم کاری اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آئی ٹی انفراسٹریکچر کمپنی کے چارج بھی ہیں ، اب سیکرٹری عوامی شکایات کے طور پر بھی کام کریں گے ۔ انہوں نے یہ چارج ایم راجو سے لیا ہے ۔ اس ضمن میں آج یہاں جی اے ڈی کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری ہوا ۔