حکومت نے قابلِ تحسین خدمات کیلئے لیفٹیننٹ گورنر طلائی میڈلوں کا اعلان کیا

حکومت نے قابلِ تحسین خدمات
کیلئے لیفٹیننٹ گورنر طلائی میڈلوں کا اعلان کیا
اُڑان نیوز
جموں //حکومت نے سال 2020 کیلئے دیانتداری اور قابلِ تحسین عوامی خدمات کیلئے لفٹینٹ گورنر کے طلائی میڈلوں کا اعلان کیا ۔ جن افسران کو میڈلوں کیلئے منتخب کیا گیا ہے اُن میں ڈائریکٹر موہت گیرا پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں کشمیر ،آنند جین ڈائریکٹر اینٹی کورپشن بیورو جے اینڈ کے ، ڈاکٹر شمیم احمد وانی سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ،وکاس شرما ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ جموں کشمیر ،اندو کنول چب ڈپٹی کمشنرریاسی، عبدالسلام میر ڈائریکٹر پشو پالن کشمیر ، رام سیوک ڈائریکٹر محکمہ باغبانی جموں ، ایم وائی ایتو ڈائریکٹر جنرل بجٹ محکمہ خزانہ ، راجیشور سنگھ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، اے آئی جی ، پرسنل ، پولیس ہیڈ کوارٹر جے اینڈ کے ، ڈاکٹر ششی سودھن شرما ، پروفیسر اور مائیکرو بیالوجی شعبے کے سربراہ جی ایم سی جموں ، ڈاکٹر انجم فرہانہ پروفیسر اور مائیکرو بیالوجی شعبے کی سربراہ جی ایم سی سرینگر شامل ہیں ۔ انعام میں ایک طلائی میڈل ، 51 ہزار روپے کا نقد انعام ، سائیٹیشن اور سند شامل ہے ۔